کورونا فضا سے پھیل سکتا ہے ، عالمی ادارہ صحت سفارشات میں تبدیلی لائے،32ممالک کے 239سائنس دانوں کی اپیل

6  جولائی  2020

نیویارک(این این آئی ) سینکڑوں سائنسدانوں نے کہاہے کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ کورونا وائرس فضا کے ذریعے پھیل سکتا ہے اور ہوا میں کورونا وائرس کے باریک ذرات لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ان سائنسدانوں نے عالمی ادارہ صحت سے کہا ہے کہ وہ اپنی سفارشات میں تبدیلی لائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ سائنس دانوں نے عالمی ادارہ صحت سے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا بنیادی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد کو

اس وقت منتقل ہوتی ہے جب اس وائرس سے متاثرہ شخص کے کھانسے، چھینکنے یا بولنے سے اس کے منہ یا ناک سے چھوٹے قطرے نکلتے ہیں۔32 ممالک سے 239 سائنسدانوں نے ایسے ثبوت اکھٹے کیے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ہوا سے اس وبا کے چھوٹے ذرات لوگوں میں منتقل ہو کر انھیں متاثر کرتے ہیں۔اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کو لکھے گئے ایک کھلے خط کو یہ محققین اگلے ہفتے ایک سائنسی جریدے میں شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…