گلگت بلتستان سے متعلق نریندر مودی کا جھوٹا دعویٰ،بھارتی دانشور نے ہی آئینہ دکھا دیا

5  جولائی  2020

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گلگت بلتستان سے متعلق جھوٹے دعوے پر معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے انہیں تاریخ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے کہا کہ توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے مودی جان لیں کہ جموں کے مہاراجا نے کبھی گلگت بلتستان پر حکومت نہیں کی بلکہ گلگت بلتستان نے ہری سنگھ کے بھارت سے الحاق کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں الیکشن کے اعلان پر اعتراض کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ

چلاس اور شمالی علاقہ جات میں بدھ مت کے قدیم تاریخی ورثے موجود ہیں پاکستان ان پرکسی قسم کا حق نہیں رکھتا ، پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایسی کسی بھی کوشش سے دور رہے جس سے بھارت کی جغرافیائی اثرات پڑتے ہوں۔پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق مودی اور ان کی حکومت کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی حکومت کے پاس گلگت بلتستان الیکشن پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں ہے لہٰذا پاکستان نئی دہلی کے بیانات مکمل طور پر رد کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…