پورا خاندان بھنگ کو میتھی سمجھ کر کھا گیا، حالت غیر ہو گئی، انتہائی انوکھا واقعہ

5  جولائی  2020

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک خاندان نے بھنگ کے پتّوں کو میتھی سمجھ کر کھا لیا جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک مقامی سبزی فروش نوال کشور نے نتیش نامی شخص کو بھنگ کے پتوں کو مذاق میں میتھی کہہ کر بیچ دیا۔بعدازاں نتیش نے یہ بھنگ کے پتے اپنی بھابی کو پکانے کیلئے دے دیے اور ان کے گھر میں موجود 6 افراد نے اسے پہچانے بغیر سبزی سمجھ کر کھا لیا۔جیسے ہی خاندان نے

کھانا کھایا تو تمام گھر والوں کی طبیعت عجیب ہونے لگی جس کے بعد انہوں نے پڑوسی سے ڈاکٹر کو بلانے کا کہا۔جتنی دیر میں ڈاکٹر کو فون کیا گیا تو پورا خاندان بے ہوش ہوگیا۔پڑوسی نے فوراً ہی پولیس کو بلا لیا اور ساتھ ہی متاثرہ خاندان کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کرنا شروع کی اور گھر میں موجود بچی ہوئی سبزی کو دیکھا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ تو بھنگ کے پتے ہیں۔پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش کرتے ہوئے سبزی فروش کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ بھی درج کردیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…