امریکہ میں ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 55 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز رپورٹ امریکی صدر نے ریکارڈ 55 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کو کامیابی قرار دے دیا

3  جولائی  2020

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکہ میں ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 55 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ اب تک رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں گزشتہ کچھ روز سے شدت دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکہ میں کورونا کی شدت کا یہ عالم ہے کہ اب یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 55 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ امریکہ میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 28 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں گزشتہ روز 649 افراد مہلک کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 677 ہو گئی ہے۔ کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرین افراد میں سے اب تک 12 لاکھ کے قریب افراد صحت ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر نے امریکہ میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 55 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کو کامیابی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں مسلسل اور ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کو امریکی صدر نے ایک اچھی خبر قرار دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی یومیہ تعداد اس لیے زیادہ ہو رہی ہے کیونکہ ہماری ٹیسٹنگ اسپیڈ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے کہ یہ ایک اچھی خبر ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اچھی خبر یہ ہے

کہ شرح اموات نیچے آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 55 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ اب تک رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں گزشتہ کچھ روز سے شدت دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکہ میں کورونا کی شدت کا یہ عالم ہے کہ اب یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 55 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔امریکہ میں اس وقت کورونا وائرس سے

متاثرین کی کل تعداد 28 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اس ساری صورت کے باوجود امریکہ میں کورونا کے باعث یومیہ اموات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں گزشتہ روز 649 افراد مہلک کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 677 ہو گئی ہے۔ کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرین افراد میں سے اب تک 12 لاکھ کے قریب افراد صحت ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…