ملائیشیا نے بھی پاکستانی پائلٹس معطل کر دئیےحکومت پاکستان کیلئے اہم پیغام بھی جاری کر دیا 

3  جولائی  2020

کوالا لمپور(این این آئی)جعلی لائسنس معاملے پر دیگر ملکوں کی طرح ملائیشیا نے بھی پاکستانی پائلٹس معطل کر دیے ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ملائیشیا کے محکمہ ایوی ایشن نے مقامی ایئر لائنز کے ان پائلٹس کو عبوری طور پر معطل کر دیا ہے جن کے پاس پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے

جاری کردہ لائسنس تھے۔ملائیشیا کی سول ایوی ایشن کے حکام کے مطابق ملک میں 20 سے کم پاکستانی پائلٹس کام کر رہے ہیں، وہ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ان پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کی جا سکے۔ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی جن پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کرے گی ان کو فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے چند روز قبل قومی اسمبلی می کہا تھا کہ 260 سے زائد پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔ ان کے بیان کے بعد یورپین یونین ایوی ایشن کی سیفٹی ایجنسی نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اپنے ملکوں میں پروازوں پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے جب کہ کئی ممالک کی جانب سے پاکستانی پائلٹس کو معطل بھی کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…