ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹوں کو جہاز اڑانے سے روک دیا‎

2  جولائی  2020

راولپنڈی (این این آئی)پاکستانی پائلٹس کی مشتبہ لائسنس کا معاملہ،پاکستانی پائلٹس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا،مالائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی مشتبہ لائسنسز کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن ملیشین سول ایوی ایشن کی جانب سے خط جاری کیا گیا،ملائیشین سی اے اے نے مقامی 11 اداروں میں تعینات پاکستان پائلٹس کے مکمل تفصیلات طلب کی ہیں،

تفصیلات میں پائلٹ کا نام، پاسپورٹ نمبر پاکستانی لائسنس سے متعلق پوچھا گیا ہے، اگر ملائیشین سی اے اے کا جاری کرہ اجازت نامہ موجود ہے تو وہ بھی فراہم کئے جائیں،پاکستانی سی اے اے کے جاری لائسنسز کے تحت ملائشین لائسنسز پر منتقلی کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں،ملائیشین سول ایوی ایشن کے فلائٹ آپریشن ڈویڑن نے بذریعہ ای میل تفصیلات طلب کی گئی ہیں،پاکستانی سول ایوی ایشن کو کل تک درکار تفصیلات کی فراہمی کا کہا گیا ہے، پاکستانی پائلٹس کی لائسنس کی دوبارہ تصدیق تک کے مراحل کی تفصلات فوری فراہم کی جائیں، خط میں کہاگیا کہ پاکستانی سی اے اے کی جانب سے تصدیق نہ کئے جانے پر پاکستانی پائلٹس کو جاری کردی ملائیشین لائسنسز منسوخ کر نے کے علاوہ کو ئی آپشن نہیں ہو گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹوں کو جہاز اڑانے سے روک دیا ہے۔ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں تمام ہوا بازی کے اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کی معلومات جمع کی جا رہی ہیں، پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تصدیق کے بعد ہی ان پائلٹوں کو جہاز اڑانے کی اجازت دی جائے گی۔ پاکستانی پائلٹس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا،مالائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی مشتبہ لائسنسز کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…