گھٹنے ٹیک کر یہ کام نہیں کرنا، برطانوی فوج کو اہم احکامات جاری

1  جولائی  2020

لندن (این این آئی)برطانوی فوج نے اپنے اہلکاروں پر بلیک لائفس کی تحریک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے دوران گھٹنے ٹیکنے پر پابندی عائد کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمانڈرز نے ہیمپشائر کے گوسپورٹ میں واقع ایچ ایم ایس سلطان کے فوجیوں کو متنبہ کیا کہ جب وردی میں ہوں تو وہ اظہار یکجہتی کے لیے گھٹنے نہیں ٹیک سکتے۔برطانوی ملٹری کے ذرائع کے مطابق جب فوجی وردی میں ہوں

تو انہیں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ بلیک لائفس کی تحریک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے گھٹنے ٹیکنا ایک سیاسی تحریک بن رہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جب بھی فوجی وردی میں ہوں تو انہیں کیسے رہنا ہے، اس کے بے شمار اصول ہیں، مسلح افواج اور وزارت دفاع نسل پرستی کے خلاف ہیں اور وہ اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ میٹروپولیٹین پولیس نے اپنے افسروں کو بیلک لائفس کی تحریک کے احتجاج کے دوران گھٹنے ٹیکنے کے عمل کو سبز جھنڈی دکھائی تھی۔بعدازاں لندن میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج کے دوران حمایت میں متعدد افسران نے یہ ہی مؤقف اپنایا۔ اس ضمن میں دفاعی عہدیدار کے مطابق وہ فی الحال اس پالیسی پر نظرثانی کر رہے ہیں کہ آیا اس کا کوئی دوسرا راستہ نکل سکتا ہے یا نہیں اور وہ اظہار یکجہتی کے لیے کوئی دوسرا طریقہ اپنا سکیں۔ برطانوی فوج نے اپنے اہلکاروں پر بلیک لائفس کی تحریک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے دوران گھٹنے ٹیکنے پر پابندی عائد کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمانڈرز نے ہیمپشائر کے گوسپورٹ میں واقع ایچ ایم ایس سلطان کے فوجیوں کو متنبہ کیا کہ جب وردی میں ہوں تو وہ اظہار یکجہتی کے لیے گھٹنے نہیں ٹیک سکتے۔برطانوی ملٹری کے ذرائع کے مطابق جب فوجی وردی میں ہوں تو انہیں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ بلیک لائفس کی تحریک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے گھٹنے ٹیکنا ایک سیاسی تحریک بن رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…