سعودی حکومت نے 15 روز کا کرفیو نافذ کردیا

5  جون‬‮  2020

جدہ(این این آئی) سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائوکے پیش نظر جدہ میں 15 روز کا عارضی کرفیو نافذ کردیا ہے۔سعودی میڈیاکے مطابق وزارت داخلہ نے 6 سے 20 جون تک کے لیے جدہ میں کرفیو کی کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ وزارت صحت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے

اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔نئے احکامات کے مطابق سہ پہر 3 بجے سے صبح 6 بجے تک ہر طرح کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ تمام نجی اور سرکاری اداروں بند کرنے اور ریستورانوں اور کیفیز میں کھانے پینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور مقامی مساجد میں نماز با جماعت کو بھی ممنوع کردیا گیا ہے تاہم وزارتِ داخلہ نے کہا کہ مقامی فضائی اور زمینی سفر اور کرفیو کے اوقات کے سوا شہر میں آنے جانے کی اجازت بھی ہوگی۔ اس کے علاوہ اہم خدمات انجام دینے والے جن اداروں کے ملازمین کو پابندیوں سے استثنیٰ حاصل تھا انہیں نئے احکامات کے بعد بھی رعایت حاصل رہے گی۔وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق دارالحکومت ریاض میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پر نظر رکھی جارہی ہے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید پابندیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دیگر شہروں اور صوبوں میں پابندیاں عائد نہیں کی گئی ہیں تاہم صورت حال کے پیش نظر وہاں بھی قواعد و ضوابط میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…