’’ میں چاہوں گا کہ بھارت پاکستان پربمباری کردے‘‘ پاکستانی نژاد ڈرائیور کاانتہائی صبر کا مظاہرہ، دونوں کے درمیان مکالمے کی ویڈیو وائرل پاکستانی برٹش ڈرائیور کیلئے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نےکیا الفاظ کہے

5  جون‬‮  2020

لندن (این این آئی)برطانیہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ مقامی مسافر نے نسلی تعصب کا مظاہرہ کیا تاہم پاکستانی نژاد ڈرائیور نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کیا، دونوں کے درمیان مکالمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے نسلی تعصب پر مبنی اس وڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی ڈرائیور کی تعریف کی ہے۔اردو کا لفظ شاباش استعمال کرتے ہوئے جمائما کا کہنا ہے کہ

پاکستانی برٹش ڈرائیور قابل عزت ہے جس نے تعصب سے بھری بدسلوکی کے باوجود اپنے غصے پرقابو پائے رکھا۔دوران سفر متعصب مسافر نے پاکستانی ڈرائیور سے پوچھا کہ تم خود کو سمجھتے کیا ہو جس پر ڈرائیور نے جواب دیا کہ میرا ایسا خیال نہیں۔متعصب مسافر نے کہا کہ تمہیں لگتا ہے کہ پاکستان میں بھی کوئی خاص بات ہے، میں تمہیں ایک بات کہوں، میں چاہوں گا کہ بھارت پاکستان پربمباری کردے۔اس کے جواب میں پاکستانی ڈرائیور نے بس اتنا کہا کہ ‘ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں۔ اس کے باوجود متعصب مسافر نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری رکھا اور کہا کہ پاکستان وہ جنگ کبھی نہیں جیت سکے گا اس بار بھی پاکستانی ڈرائیور نے کہا کوئی مسئلہ نہیں۔پھر مسافر نے کہا کہ تمہیں معلوم ہے یہ انگلینڈ ہے جس پر پاکستانی ڈرائیور نے کہا کہ میں اس بات چیت کو فیس بک پرڈالوں گا، متعصب مسافر نے کہا کہ تم انگلینڈ میں کما رہے ہوتمہیں اس کی عزت کرنی چاہیے، پاکستانی ڈرائیور نے کہا کہ بہت شکریہ سر، میں اس ویڈیو کوفیس بک پرڈالوں گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کودیکھ سکیں، لوگ آپ کا چہرہ بھی دیکھ سکتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں۔اس کے بعد متعصب مسافر نے کہا کہ تمہارا کیا خیال ہے جس پر پاکستانی ڈرائیور نے کہا کہ بہت شکریہ آپ کا ٹائم پورا ہوگیا۔متعصب مسافر نے کہا کہ تمہاراکیا خیال ہے کیا پاکستانی انگلش لوگوں کوہرا سکتے ہیں، ایک دن تمہاری کمپنی ہماری کمپنی بن جائیگی جس پر پاکستانی ڈرائیور نے کہا کہ ہم یہاں مقابلے کیلئے نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…