ہزاروں امریکیوں کے مرنے کے باوجود ٹرمپ کی اکڑ ختم نہ ہوئی ، ایران کو سنگین ترین دھمکیاں

23  اپریل‬‮  2020

تہران (این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کی کشتیوں اور امریکی بحری جہازوں کے درمیان خلیج عرب میں مڈ بھیڑ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ اگر ایرانی کشتیاں امریکی بحری جہازوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کریں تو انہیں تباہ کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات پاسداران انقلاب کی جانب سے فوجی سیٹلائٹ کے اجرا کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی ۔ ماہرین نے اسے ایک خفیہ خلائی پروگرام قرار دیا ہے۔اگرچہ نورکے نام سے موسوم سیٹلائٹ لانچ کی کامیابی کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

لیکن ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر ایران کا نام نہاد خلائی پروگرام بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کی کوشش ہے جس پر سنہ 2018 سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی عاید کر رکھی ہے۔امریکی بحریہ نے گذشتہ بدھ کو اعلان کیا تھا کہ خلیج عرب میں بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی کشتیوں کے اقدامات خطرناک اور اشتعال انگیزہیں۔ ایک بیان میں 11 ایرانی کشتیوں نے امریکی بحری جہازوں کے قریب آنے کی کوشش کی تھی۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ایرانی کشیتاں امریکی جہازوں کے 10 گز کے فاصلے پر قریب آگئیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…