2بھارتی طیارے راستہ بھول کر پاکستان کی حدود میں داخل بروقت مدد کرنے پر بھارتی پائلٹس پاکستان کے شکرگزار

6  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے انتہائی بردباری اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی سامان لے جانے والے 2 بھارتی طیاروں کی بھرپور رہنمائی کی۔ ذرائع سی اے اے کےمطابق ایک بھارتی طیارہ ممبئی سے اور دوسرا نئی دہلی سے کورونا متاثرین کے لیے امدادی سامان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ لے جانے کے لیے کراچی ریجن کی

فضائی حدود سےگزر رہے تھے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سی اے اے کے ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ دیا جب کہ عام حالات میں کسی طیارے کو براہراست روٹ فراہم نہیں کیا جاتا۔اس دوران بوئنگ 777 اور787 طیارے کا ایرانی ائیرٹریفک کنٹرولر سےرابطہ نہیں ہو رہا تھا ایسے میں سی اے اے کے ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ایک بارپھر مدد فراہم کی۔پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) نے ایران کے اے ٹی سی سے لینڈ لائن پررابطہ کیا اور انہیں انڈین طیاروں سےرابطہ کرنےکو کہا جس پر ایرانی اے ٹی سی نےبھارتی طیاروں کو 1ہزار کلو میٹر کا ڈائریکٹ روٹ فراہم کیا۔بعدازاں دونوں بھارتی پائلٹس نے پاکستانی ائیرٹریفک کنٹرولر کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ممالک پر حملہ کرچکا ہے جس میں چین سمیت امریکا، یورپی ممالک، ایران، بھارت اور پاکستان بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…