غیرضروری طور دستانے پہننے سے گریز کی ہدایت، احکامات جاری

27  مارچ‬‮  2020

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے حفظان صحت بالخصوص کرونا وباء سے بچائو کے لیے جاری آگاہی مہم کے دوران شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صرف ناگزیر حالات میں دستانوں کا استعمال کریں۔ وزارت صحت نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دستانوں کے انسانی صحت اور صفائی سے متعلق پایا جانے والا عمومی تاثر غلط ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ دستانے آپ کو کرونا سے نہیں بچا سکتے۔

یہ خود آلودگی کا ایک ذریعہ ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے حفظان صحت کا تاثر اور شعور جعلی ہے۔وزارت صحت نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے ہاتھوں کو بہ کثرت دھونے کی عادت ڈالیں۔ کسی بھی متعدی وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کا گرم پانی اور صابن کے ذریعے دھونا زیادہ مفید ہے۔ اگر پانی ٹھنڈا ہو تو تیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئے جائیں اور اگر پانی گرم ہو تو بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھونا کافی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…