مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے نام پر مزید سخت پابندیاں کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ

25  مارچ‬‮  2020

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائر س کے خلاف حفاظتی اقدام کے نام پر سرینگرو دیگر اضلاع میں مزید سخت پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سخت پابندیوں کے سبب پہلے سے بھارتی محاصرے کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر سمیت تمام قصبوں میں لوگوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں

جبکہ سڑکوں اور پلوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیاہے۔ صرف لازمی خدمات سے وابستہ گاڑیوں اور افراد کو ہی پوچھ گچھ کے بعد ایک مقام سے دوسری جگہ آنے جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ پوری وادی میں چھوٹے بڑے بازار ، تجارتی مراکز اور کاروباری ادارے مکمل طور پر بند ہیں ۔ سڑکوں او ر شاہراہوں سے پبلک و نجی ٹرانسپورٹ غائب ہے اور ہرطرف ویرانی و سنسانی نظر آرہی ہے۔ سرینگر، گاندر بل، بڈگام ، بانڈی  پورہ ، بارہمولہ اور دیگر قصبوں میں پابندیوںکو یقینی بنانے کیلئے بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ وادی کشمیر میں بانیہال تا بارہمولہ چلنے والی ریل سروس بھی 31مارچ تک بند کر دی گئی ہے ۔ تعلیمی ادارے ،تفریحی پارکیں،صحت افزا مقامات اور رستورام اور ہوٹل وغیرہ بھی مکمل طور پر بند ہیں ۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…