ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ، رپورٹ منظر عام پر آگئی

15  مارچ‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے طبی معائنے کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کرونا وائرس سے محفوظ ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں برازیل کے ایک وفد کی ملاقات کے بعد یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے خود وضاحت کی تھی وہ برازیلی وفد سے ملاقات پرفکر مند نہیں۔ انہیں یقین ہے کہ وہ کرونا جیسی وباء سے محفوظ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس نے کہا کہ ڈاکٹر شام کونلے نے کہاکہ صدر ٹرمپ کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آچکی ہے۔ رپورٹ میں کرونا وائرس ٹیسٹ منفی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برازیل کے وفد کے ساتھ فلوریڈا میں عشائیہ کے ایک ہفتے بعد کرونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔ٹرمپ نے اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر طبی معائنہ کروائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں کرونا اموات کی تعداد 50 تک پہنچ گئی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اموات میں اضافہ نہیں ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے وائرس کے پھیلاؤ کے لیے چین کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…