ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں عوامی تقریبات پر پابندی لگا دی گئی کرونا وائرس کے خطرات ،سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

13  مارچ‬‮  2020

ریاض (این این آٗی )سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک بھرمیں شادی ہالوں، ہوٹلوں اور دیگر ایسے مراکز میں عوامی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عاید کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہوٹلوں اور بینکویئٹ ہالز میں کسی قسم کی تقریبات روکنے کا مقصد کرونا وائرس کی وباء کو

پھیلنے سے روکنا اور شہریوں کی زندگی کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملک میں پبلک مقامات پر تقریبات پرپابندی کا فیصلہ 13 مارچ بہ روز جمعہ سے نافذ کردیا گیا ۔ یہ پابندی عارضی ہے تاہم جب تک ملک میں کرونا کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔ اس فیصلے کے تحت شادی ہالوں، ہوٹلوں، ریسٹ ہائوسز اور دیگر مقامات پر تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔ مملکت کی گورنریوں کی مقامی انتظامیہ اس پرعمل درآمد یقینی بنائے گی۔ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں عوامی تقریبات پرپابندی کے فیصلے کا مقصد کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظرشہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…