امریکی بحریہ نے ڈرون طیاروں کو اندھا کرنے کا بندوبست کر لیا

3  مارچ‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکی بحریہ نے اپنے ایک جنگی جہاز پر نیا لیزر ہتھیار نصب کر دیا ہے۔ اس ہتھیار کو مختصرا ODIN کا نام دیا گیا ہے۔ اس ہتھیار کو ڈیزائن کرنے کا مقصد ڈرون طیارے کے سینسر نظام کو اندھا اور معطل کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ہتھیار امریکی بحریہ کے جہازدیووے پر نصب کیا گیا ہے جوگائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہے۔واضح رہے کہ ODIN کا لیزر نظام اْن بقیہ لیزر ہتھیاروں سے مختلف ہے

جن میں سے بعض کی تنصیب 2014 میں امریکی بحریہ کی جنگی سواریوں میں شروع کی گئی تھی۔لیزر ہتھیار ODIN کا استعمال صرف (بغیر پائلٹ والے) ڈرون طیاروں کے سینسر نظام کو معطل یا تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ اس لیے کہ انسانی ہوابازوں والے لڑاکا طیاروں کے خلاف اس نوعیت کی لیزر لائٹ کا استعمال قانونی طور پر ممنوع ہے۔امریکی بحریہ کے بیان کے مطابق “ODIN” لیزر ہتھیار کے خیال سے لے کر اس کی تنصیب تک کا سفر صرف ڈھائی سال میں مکمل کر لیا گیا۔آئندہ دو برسوں میں اس نئے لیزر ہتھیار کو امریکی بحری بیڑے کی تمام سواریوں میں نصب کر دیا جائے گا۔امریکی بحریہ ڈرون طیاروں کے خلاف موزوں ترین ٹکنالوجی ہونے کی حیثیت سے لیزر شعاؤں کے ہتھیار کا سہارا لے رہی ہے۔ اس لیے کہ یہ ہتھیار اپنے وزن اور حجم کے لحاظ سے مناسب ترین ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان ہتھیاروں کی تیاری کی لاگت بھی دیگر روایتی اسلحے کے بھاری اخراجات کے مقابلے میں نسبتا کم ہوتی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…