دہلی فسادات ،منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 44 ہو گئی، مسلمانوں کی دکانیں، مکانات اور گاڑیاں جلا دی گئیں،پردہ ڈالنے کیلئے مودی سرکار کیا افسوسناک کام کر رہی ہے؟

1  مارچ‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں انہتا پسند جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی تعداد 44ہو گئی ہے۔تین سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ نئی دہلی میں منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں پر حملے کروائے گئے۔معاملے پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارتی سرکار نے نمائشی مقدمات اور گرفتاریاں بھی کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد مرنے والوں کی تعداد چوالیس ہوگئی، تین سو سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی

دکانیں مکانات اور گاڑیاں نذر آتش کی گئیں۔ جن علاقوں میں لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا ہے وہاں کے مکین مختلف شیلٹرز میں پناہ گزین ہیں، ان کا کہنا تھاکہ اب انہیں گھر کون بناکر دے گا۔دہلی کے شمال مشرقی علاقوں موج پور، چاند باغ، گوکلپوری اور کھجوری سمیت ملحقہ علاقوں میں ہو کا عالم ہے اور ہر طرف تباہی کی داستان ہے۔دوسری جانب مودی سرکار منظم انداز سے کیے گئے اس بلوے پر پردہ ڈالنے کے لیے نمائشی مقدمات اور گرفتاریاں کررہی ہے تاکہ لوگوں کا غم و غصہ کم کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…