بھارتیوں کی شہریت پر انگلیاں اٹھانے والے خود مودی کی بھارتی شہریت پر سوالات اٹھ گئے،وزیر اعظم دفترکے جواب نے نئی بحث چھیڑ دی

1  مارچ‬‮  2020

نئی دہلی(آن لائن)وزیر اعظم نریندر مودی کی شہریت کے بارے میں سوال کرنے والے ایک بھارتی شہری کی طرف سے دائر آر ٹی آئی(رائٹ ٹو انفارمشین) کے جواب میں پی ایم او(وزیراعظم آفس)نے جواب دیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس شہریت کا کوئی ثبوت نہیں ہے لیکن پیدائشی طور پروہ ایک ہندوستانی شہری ہیں۔

ذرا ئع ابلا غ کے مطابق جب سے بی جے پی حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ منظور کیا ہے اس سے پہلے اور بعد بھی سی اے اے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور بھارت کا ہر شہری پریشان ہے کہ اپنی شہریت کیسے ثابت کرے۔ سبھاونکر سرکار نامی شخص نے 17 جنوری 2020 کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا شہریت کا سرٹیفکیٹ مانگنے کے لئے آر ٹی آئی درخواست جمع کروائی تھی۔ان کی آر ٹی آئی کے جواب میں پی ایم او کے سکریٹری پروین کمار نے لکھاکہ وزیر اعظم شری نریندر مودی شہریت ایکٹ 1955 کے سیکشن 3 کے تحت پیدائشی طور پر ہندوستان کے شہری ہیں لیکن ان کی شہریت ہونے کے ثبوت کے طور پر جو سرٹیفیکیشن رجسٹریشن کے ذریعہ شہریت کے لئے درکار ہے وہ موجود نہیں ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر کا ردعمل مبہم اور غیر واضح ہے۔ہندوستان کے شہری شہریت کے معاملے پر پریشان ہیں ، یہاں تک کہ پی ایم او، وزیر اعظم نریندر مودی کے شہریت کا سرٹیفکیٹ دکھانے میں ناکام ہے۔’’جو ہنس کے لئے اچھا ہے کیا وہ گیڈر کے لئے اچھا ہے؟‘‘

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…