ایران میں کرونا کے سبب مذہبی مقامات پر پابندیاں عائد ، نماز جمعہ کا اجتماع معطّل

27  فروری‬‮  2020

تہران (این این آئی)ایران میں حکام نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اندرون ملک نقل و حرکت کی آزادی پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی اْن افراد پر بھی لاگو ہو گی جن کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ اسی طرح مذہبی مقامات کے حامل شہر بالخصوص قْم میں قیود عائد کی گئی ہیں اور یہاں عارضی طور پر نماز جمعہ کے اجتماعات روک دیے گئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان وزیر صحت سعید نمکی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ نمکی نے واضح کیا کہ لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت والے کئی شہروں میں ٹیموں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان ٹٰیموں کے عناصر وہاں لوگوں کے جسموں کے درجہ حرارت جانچیں گے .. اور وائرس میں مبتلا یا مشتبہ طور پر اس سے متاثرہ افراد کو روک دیا جائے گا۔ایرانی وزیر صحت نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شہر میں مشتبہ طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کو 14 روز تک طبی قید میں تنہا رکھا جائے گا۔ایرانی وزیر نے متعدد شہروں بالخصوص قْم میں مذہبی مقامات پر عوامی اجتماعات پر پابندی کا بھی اعلان کیا ۔ قْم شہر کو ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا گڑھ شمار کیا جا رہا ہے۔مذکورہ مذہبی مقامات اور عبادت خانوں میں آنے والوں کو داخلے سے قبل ہاتھ دھونے کے لیے جراثیم سے پاک مواد، حفاظتی ماسک اور کرونا وائرس کے بارے میں موزوں معلومات فراہم کی جائے گی۔ نماز کے بعد لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روک دیا گیا ہے اور فوری طور پر کوچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وائرس سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی بندش میں مزید تین روز کی توسیع کر دی گئی ہے جب کہ جامعات میں یہ دورانیہ ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔مزید یہ کہ مذکورہ مقامات پر کچھ عرصے کے لیے نماز جمعہ کے اجتماع کو روک دیا گیا ہے۔ صورت حال کے حوالے سے ان اقدامات میں سختی یا نرمی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…