چین میں کرونا وائرس کے اثرات کم ہونے لگے ،ایک ماہ کے دوران گزشتہ روز سب سے کم ہلاکتیں ریکارڈ

27  فروری‬‮  2020

بیجنگ (این این آئی ) چین میں کرونا وائرس کے اثرات کم ہونے لگے، ایک ماہ کے دوران گزشتہ روز سب سے کم 29 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 433 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ چین میں کرونا سے اب تک 2 ہزار 744 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کا داخلہ عارضی طور پر روک دیا، غیرملکی سیاحوں کے ویزے بھی معطل کر دیئے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے مزید 29 افراد ہلاک ہو گئے، حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ ایک روز میں سب سے کم ہلاکتیں ہیں۔ نئے متاثرین کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 22 ہزار 888 افراد صحتیابی کے بعد گھروں کو چلے گئے۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں 2 ہزار 744 افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین میں 78 ہزار 500 افراد کرونا کا شکار ہوئے ۔صوبہ ہبئی میں لاک ڈاؤن ہے تاہم باقی شہروں میں زندگی معمول کی جانب لوٹ رہی ہے۔ کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث سعودی عرب نے عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والوں کے لیے داخلہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ وائرس پھیلنے کے خدشات کے حامل ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزا پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایران میں بھی کرونا کے خدشے کی وجہ سے مشہد اور قم شہر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں کرونا سے تیرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کرونا سے 12 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 400 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ دنیا بھرکے چالیس ممالک میں 88 ہزار افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…