آزاد کشمیر کی واپسی اگلا قدم ! مودی سرکار کی پاکستان کو مضحکہ خیز دھمکی‎

23  فروری‬‮  2020

نئی دہلی ( اے پی پی) بھارت میں حکمران قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا ہے کہ آئین کی دفعہ 370 کا خاتمہ “اکھنڈ بھارت” کے ہدف کی طرف پہلا قدم تھااور اس کا اگلا قدم آزادکشمیر کو واپس لینا ہوگا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رام مادھو نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں بھارت کی سرزمین کو واپس لینا ہے۔بی جے پی کے سینئر رہنما نے 1994 ء میں بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے آزادکشمیر کو واپس لینے کی قرارداد منظورکئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرحلہ وار ہوگا۔ پہلی بات یہ ہے کہ جموں و کشمیرکو جو مرکزی دھارے میں نہیں تھا، مکمل طور پر بھارت کے ساتھ جوڑدیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ اکیسویں صدی کا بھارت 20 ویں صدی کے بھارت سے مختلف ہے جو رومانوی اور خاموش تھا کیونکہ اس میں تازہ تازہ آزاد ہونے والے لوگوں کے خواب تھے اورمجاہدین آزادی ان کی حکمرانی کررہے تھے۔ لیکن 21 ویں صدی کا بھارت عملی ، فعال اور متحرک ہے کیونکہ یہ نوجوانوں کا ہے۔رام مادھو نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی آبادی اور معاشی طاقت کی بنیاد پر عالمی رہنما بن کر ابھرنا بھارت کا مقدر ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…