چین میں کورونا وائرس کے علاج کی انسانی آزمائش شروع

4  فروری‬‮  2020

بیجنگ(این این آئی)چین نے ووہان سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل جانے والے 2019 ناول کورونا وائرس انفیکشن کے علاج کے لیے ایک دوا کی آزمائش شروع کردی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق Remdesivir نامی یہ اینٹی وائرل دوا گیلاڈ سائنسز انکارپوریشن نے تیار کی ہے جس کا مقصد وبائی امراض جیسے ایبولا اور سارس پر قابو پانا ہے اور اب اس کی آزمائش ایک طبی ٹیم بیجنگ میں

چائنا جاپان فرینڈ شپ ہسپتال میں کورونا وائرس کی نئی قسم پر کررہی ہے۔اس دوا کی آزمائش ووہان میں بھی کی جائے گی جہاں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا اور اب تک صرف چین میں ہی 360 سے زائد افراد ہلاک اور 17 ہزار سے زائد بیمار ہوچکے ہیں جبکہ یہ دیگر 24 ممالک تک بھی پہنچ چکا ہے۔ادویات بنانے والی کمپنیاں جیسے گلیکسو اسمتھ کلن کے ساتھ ساتھ چینی حکام کی جانب سے اس نئے وائرس کی روک تھام کے لیے بہت تیزی سے ویکسینز اور تھراپیز کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے، اور Remdesivir کے انسانوں پر اثرات اس وائرس کے خلاف اب تک حوصلہ افزا ثابت ہوئے ہیں، جس کے لیے ابھی کوئی مخصوص طریقہ علاج یا ویکسین دستیاب نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…