موسم کی خرابی ، مسافربردار طیارہ گر کر تباہ، سابق میئر سمیت 3 افراد ہلاک، سینیٹرز اور ارکان پارلیمنٹ کا اظہار افسوس

29  جنوری‬‮  2020

اسپرنگ فیلڈ(این این آئی)امریکی ریاست الینوائے میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار سابق میئر سمیت تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الینوائے کے علاقے اسپرنگ فیلڈ میں دو انجن والا پائپر ایرو اسٹار مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک پالتو کتا بھی طیارے میں موجود تھا وہ بھی اپنے مالکان کے ساتھ ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے

والوں میں اسپرنگ فیلڈ کے سابق میئر فرینک ایڈورڈ اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں اور کتا بھی انہی کی ملکیت تھا جب کہ تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا تھاکہ طیارہ حادثے کی وجہ موسم کی خرابی ہے، سرد موسم اور منفی درجہ حرات کے علاوہ گہرے سیاہ بادل نیچے اتر آئے تھے جب کہ فوگ کے باعث حد نگاہ بھی کم ہوگئی تھی۔ سابق میئر کی ہلاکت پر سینیٹرز اور ارکان پارلیمنٹ نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…