سلیمانی کو ہلاک کرنے والے امریکیوں کونوازنے کی تیاریاں

29  جنوری‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی حکمراں ری پبلکن پارٹی کے تینتالیس سینیٹروں پر مشتمل گروپ نے ایک قرارداد پیش کی ہے،اس میں ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں کردار ادا کرنے والے امریکی فوجیوں اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے ارکان کواعزاز سے نوازنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے

ری پبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس قرارداد کا متن پوسٹ کیا ہے۔اس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو عراق ، افغانستان اور دوسرے علاقوں میں دہشت گردی کے حملوں کا ذمے دار قراردیا گیا ہے جن کے نتیجے سیکڑوں امریکی اہلکار مارے گئے تھے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ان امریکی اہلکاروں پر حملوں کے لیے ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس نے ہتھیار اور گولہ بارود مہیا کیا تھا۔میجرجنرل قاسم سلیمانی تین جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔پینٹاگان نے تب ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ آپریشن ایران کے مستقبل میں حملوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔اس نے مزید کہا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں امریکیوں اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔مقتول میجر جنرل قاسم سلیمانی نے مشرقِ اوسط میں ایران کی گماشتہ جنگوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔انھوں نے ایران کی آلہ کار ملیشیاؤں کو عسکری تربیت دے کر منظم کیا تھا۔ وہ ایران کے ہم نوا ملکوں کے سیاسی لیڈروں سے مذاکرات بھی کرتے رہے تھے۔ ‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…