امریکہ میں دو طیارے گر کر تباہ، تحقیقات کاعمل شروع کردیا گیا

26  جنوری‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی) امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جارجیا میں ایک انجن والے دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس میں مجموعی طور پر 3 افراد ہلاک ہوگئے۔دونوں حادثوں میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے،

حادثات کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ طیاروں کی ملکیت کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لیک سٹی میں ایک انجن والا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں صرف پائلٹ موجود تھا جس کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے گھر میں موجود ماں اور بیٹا طیارے کی آواز سن کر بھاگ کر باہر نکل آئے تھے اور محفوظ رہے۔ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے گرنے کا دوسرا واقعہ ریاست جارجیا کی کوویٹا کاونٹی میں پیش آیا جہاں جہاز جنگلاتی علاقے پر گر کر تباہ ہوا۔ اس حادثے میں پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوا۔دونوں حادثوں میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، حادثات کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ طیاروں کی ملکیت کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ امریکا میں چھوٹے طیارے گرنے کے واقعات کی تعداد 6 ہوگئی ہے جس میں 8 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…