عافیہ صدیقی کیلئے امریکہ میں بڑی آواز بلند

22  جنوری‬‮  2020

کراچی (آن لائن)  امریکی دارالحکومت واشنگٹن ، ڈی سی میں منعقدہ ’’ خواتین مارچ – 2020 ‘‘  “The Women March – 2020”  میں شریک پاکستانی خواتین نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ’’خواتین مارچ ‘‘ کے انعقاد کا مقصد خواتین کے ساتھ روا رکھی جانے والی ہر طرح کی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

’’خواتین مارچ ‘‘ میں شریک ایک خاتون ندرت صدیقی نے جو پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا اس میں ڈاکٹر عافیہ کو سیاسی قیدی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین مارچ میں میرے شریک ہونے کا مقصد امریکی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی اور ان جیسی دیگر مسلم خواتین سیاسی قیدیوں کی غیر قانونی اور ناجائز قید کو منظرعام پر لانا تھا۔قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکہ میں مقیم پاکستانی خواتین کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 24 جنوری ،بروز جمعہ، 3 بجے دن  ’’عالمی یوم تعلیم‘‘  کے موقع پرگلوبل عافیہ موومنٹ کے زیراہتمام کراچی یونی ورسٹی سے این ای ڈی یونی ورسٹی تک ’’ایجوکیشن واک‘‘  (Education Walk)  کیا جارہا ہے۔جس میں مختلف سیاسی ، دینی، سماجی اور تعلیم شعبہ سے وابستہ رہنماء شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ’’ تعلیم یافتہ پاکستان‘‘ ہی پاکستان کے تمام’’ مسائل کا حل‘‘ ہے۔ انہوں نے عوام سے’’ایجوکیشن واک‘‘ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…