ہمارا کھانا کھائیں، یہاں رہیں اور پھر ہماری ہی زمین کو نقصان پہنچائیں؟ ایسانہیں ہونے دینگے،بھارت میں متنازع شہریت قانون پر احتجاج کرنیوالوں کو گولی مارنے کی دھمکی

14  جنوری‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سربراہ نے نئے شہریت قانون پر احتجاجی مظاہرے کرنے والوں کو گولی مارنے اور جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے دی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اور بی جے پی مغربی بنگال کے

صدر دلیپ گھوش نے یہ بات پارٹی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔کابینہ کے یونین منسٹر بابل سوپریو نے ان کے اس بیان سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسے غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔دلیپ گھوش نے مغربی بنگال میں اپوزیشن جماعت آل انڈیا ترینامول کانگریس پارٹی کی وزیر اعلیٰ ممتا بنیرجی پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے زیر اثر بھارت کی دیگر ریاستوں کی حکومت میں اس احتجاج سے نمٹنے کے اقدامات اور اْن کی حکومت کے اقدامات کا موازنہ کیا۔دلیپ گھوش کا کہنا تھا کہ آسام، اتر پردیش، کرناٹکا میں دیکھیں، ہماری حکومت نے ان پر ایسے گولیاں چلائی ہیں جیسے کتوں کو مارا جاتا ہے۔مغربی بنگال میں احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ یہاں آئیں، ہمارا کھانا کھائیں، یہاں رہیں اور پھر ہماری ہی زمین کو نقصان پہنچائیں؟ ہم آپ کو ڈنڈوں سے ماریں گے، گولیاں ماریں گے اور جیل میں ڈال دیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…