ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا جواب دینے کی بھرپور تیاری ، ایران نے اب تک کا بڑا فیصلہ کر لیا

3  جنوری‬‮  2020

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا جواب دینے کی بھرپور تیاری ، ایران نے بڑا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکا کو جواب دینے کی تیاریاں شروع کر دیں، غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا، امریکا کو قاسم سلیمانی کی موت کا جواب دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔دریں اثنا عراق کے

دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مبصرین نے کہاہے کہ مشرقِ وسطی میں کشیدگی میں اضافے اور ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ جنگ کے اثرات نمودارہونے لگے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعدعالمی مبصرین نے اپنے ردعمل میں کہاکہ اس وقت پوری دنیا کی توجہ عراق پر مرکوز ہے اور سب یہ جاننے کے لیے بیچین ہیں کہ جس ملک کی سرزمین پر یہ حملہ ہوا ہے ان کا ردعمل کیا ہو گا۔ساتھ ہی ماہرین کی جانب سے اس خدشے کا اظہاربھی کیا جا رہا ہے کہ اگر امریکہ کے یورپی اتحادیوں نے امریکہ کی اس کارروائی پر تنقید کر دی تو پھر کیا ہو گا؟کالم نگار اور عالمی امور پر گہری نظر رکھنے والے وجاحت علی نے کہاکہ اگر ہمارے یورپی اتحادیوں نے امریکہ کے سلیمانی کو قتل کرنے کے فیصلے پر تنقید کی اور ایران کے جوہری معاہدے پر قائم رہے تو ٹرپ کا ردِعمل کیا ہو گا؟ مشرق وسطی پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگار اور مصنف ولی نصر کے مطابق جنرل سلیمانی خطے میں کافی مقبول تھے اور ان کی ہلاکت کے بعد ایران پر جوابی کارروائی کرنے کے لیے کافی دباؤ ہوگا۔کتاب دی شیڈو وارکے مصنف اور کالم نگار جیمز شیوٹو کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اور ایران حالیہ کشیدگی کے باعث آمنے سامنے آتے ہیں تو یہ امریکہ کے لیے کسی کسی بھی دوسری جنگ سے مختلف ہو گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…