ایران کے خلاف جلد ہی نئی پابندیاں ،امریکا نے اعلان بڑا اعلان کر دیا

31  دسمبر‬‮  2019

واشنگٹن( آن لائن )امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جلد ہی نئی پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ عراق سمیت جہاں بھی امریکی مفادات کوخطرہ لاحق ہوا تو امریکا وہاں پر

کارروائی کرے گا۔بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت زیادہ صبرو تحمل سے کام لیا۔ہم اس وقت مشرق وسطی میں جاری تنازعات کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے معاون سیکریٹری ڈیوڈ شینکر نے کہاکہ عراق میں کتائب حزب اللہ ملیشیا کے اڈوں پر حملے ایران کے لیے ایک پیغام ہیں۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کئی ماہ کے ضبط وتحمل کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔ڈیوڈ شینکرنے بھی یہ کہا کہ یہ فضائی حملے کرکوک میں گذشتہ جمعہ کو کتائب حزب اللہ کے عراقی فوج کے اڈے پر راکٹ حملے میں ایک امریکی شہری کی ہلاکت کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہمارا یہ خیال تھا کہ کسی اہم ہدف کو نشانہ بنایا جائیتاکہ انھیں واضح پیغام دیا جائے کہ ہم امریکی زندگیوں کو کیسے سنجیدہ لیتے ہیں۔یہ ایک ردعمل تھا اور میرے خیال میں یہ کئی طریقوں سے متناسب تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…