تجارتی معاہدہ طے نہ پانے کی صورت برطانیہ کا کیا نقصان ہو گا ؟ یورپی یونین نے انتباہ جاری کر دیا

20  دسمبر‬‮  2019

سٹراسبرگ(آن لائن)یورپی یونین نے برطانیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بریگزٹ کی عبوری مدت میں توسیع کے معاملے پر ممکنہ انکار سے متنبہ کیا ہے۔یورپی کمیشن کی چیرمین اورسولا وون نے سٹراسبرگ میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا کہ اگر یورپی یونین اور برطانیہ 2020ء  سے قبل دوطرفہ معاہدہ طے نہیں کر پائے ، تو فریقین کو کافی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا ہوگا اور اس کا زیادہ نقصان برطانیہ کو اٹھانا پڑے گا۔موجودہ معاہدے کے مطابق جنوری 2020ءکے آخر میں برطانیہ کے

یورپی یونین سے انخلاءکے بعد31 دسمبر 2020ءتک ایک عبوری مدت ہوگی جس کے دوران برطانیہ یورپی یونین کیساتھ تجارتی تعلقات پر دوبارہ مذاکرات کرے گا۔اس سے قبل برطانوی حکومت کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن بریگزٹ معاہدے میں ترمیم پر کام کر رہے ہیں تاکہ عبوری مدت میں توسیع نہ کی جائے۔ ذرائع ابلاغ میں عمومی طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ کا گیارہ ماہ کے اندر تجارتی معاہدے پر اتفاق کرنا مشکل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…