بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کیلئے کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے والے جوڑے کو جرمنی میں سزا سنا دی گئی، حیران کن انکشافات

14  دسمبر‬‮  2019

فرینکفرٹ(این این آئی) جرمنی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کیلئے کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنیوالے جوڑے 50 سالہ منموہن سنگھ اور 51 سالہ کنول جیت کو بالتریب 18 سال قید اور 180 دن کی تنخواہ کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں فرینکفرٹ کی ایک عدالت نے کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے پر دو بھارتی شہریوں کو سزائیں سنائی ہیں۔ دونوں شہری میاں بیوی ہیں اور کافی عرصے سے جرمنی میں مقیم تھے۔ یہ جوڑا جرمنی میں قیام پذیر دیگر کشمیریوں اور سکھوں کی معلومات اور سرگرمیوں کی اطلاع را کے افسر کو دیا کرتا تھا۔عدالت نے شوہر منموہن سنگھ کو جاسوسی کرنے پر 18 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ان کی اہلیہ کنول جیت کو جاسوسی میں معاونت کے جرم میں 180 دن کی تنخواہ کے برابر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منموہن نے 2015ء میں را کیلئے جاسوسی شروع کی جب کہ اہلیہ کنول جیت نے 2017ء سے ان کا ساتھ دینا شروع کیا تھا۔پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ اس جوڑے نے کشمیری اور سکھ گروپوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں اور یہ معلومات بھارت میں مقیم را کے ایک افسر کو فراہم کیں جس پر بھارتی خفیہ ایجنسی را نے جوڑے کو 7 ہزار 200 یورو بطور انعام دیئے۔ جوڑے نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…