بھارت میں ہنگامے، درجنوں ہلاکتیں، مسلم مخالف متنازع بل پر جاپانی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا

14  دسمبر‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں مسلم مخالف شہریت بل پر جاری ہنگامہ آرائیوں کی وجہ سے جاپانی وزیراعظم  شنزو آبے کا دورہ ملتوی کردیا گیا۔عالمی میڈیا  کے مطابق جاپانی وزیراعظم کا 3 روزہ دورہ بھارت کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے، جاپانی وزیراعظم کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ریاست آسام کے سب سے بڑے تجارتی اور ترقی یافتہ شہر گوہاٹی میں ملاقات کرنا تھی۔جاپانی وزیراعظم شنزوآبے 15 سے 17 دسمبر تک کے 3 روزہ دورے پر بھارت آنا تھا تاہم گوہاٹی

میں مسلم مخالف متنازع بل پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جن میں درجن سے زائد شہری ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں،فوج طلبی کے باوجود حالات قابو میں نہیں آسکے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ دونوں ممالک کے حکام کی باہمی مشاورت اور اتفاق کے بعد جاپانی وزیراعظم کا تین روزہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے اور جلد ہی اتفاق رائے سے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…