بھارتی متنازع بل، بھارت کے سینئر پولیس آفیسر نے احتجاجاً اہم قدم اٹھاتے ہوئے سول نافرمانی کا اعلان کر دیا، اس بل کا مقصد کیا ہے، چونکا دینے والے انکشافات

12  دسمبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مہاراشٹرا میں تعینات بھارتی پولیس سروس کے سینئر افسر نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا،گزشتہ ہفتے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ایک بل پیش کیا گیا تھا

جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق اس متنازع ترمیمی بل کو ایوان میں 12 گھنٹے تک بحث کے بعد کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا میں بھی اس متنازع بل کو کثرت رائے سے منظور کیا جا چکا ہے۔متنازع شہریت بل کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیے جا رہے ہیں جب کہ امریکا سمیت دنیا بھر سے بھی اس کے خلاف آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں تعینات پولیس سروس کے سینئر افسر عبدالرحمن احتجاجاً مستعفی ہو گئے ہیں۔مستعفی ہونے سے متعلق بھارتی پولیس افسر عبدالرحمن نے کہا کہ بل کی مذمت کرتا ہوں، اس لئے سول نافرمانی کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد مسلمانوں میں خوف پھیلانا اور قوم کو تقسیم کرنا ہے، شہریت ترمیمی بل آئین کی بنیادی خصوصیات کے منافی ہے۔انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں غلط حقائق اور گمراہ کن معلومات پیش کیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…