بھارت بھر میں شہریت بل کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری، شمال مشرقی ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم،حالات شدید کشیدہ

12  دسمبر‬‮  2019

تریپورہ ،آسام(این این آئی)نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتاپارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت کی طرف سے پاس کیا جانے والا شہریت( ترمیمی) بل کے خلاف ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں زبردست مظاہروں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے ۔

ریاست تریپورہ میں تمام قبائل پر مبنی علاقائی جماعتوں، غیر سرکاری تنظیموں، طلباء فیڈریشنوں کے اعلان پر گزشتہ تین روز سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہروں کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہیں، ٹرینوں کی آمد ورفت بندہیں۔ سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں جبکہ مختلف سرکاری دفاتر اور بازار بھی بند ہیں۔آسام کے شہر گوہاٹی میں لوگ کرفیو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست مظاہرے کیے ۔ آسام کے بہت سے شہریوں میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنمائوں کے گھروں پر حملے بھی کیے گئے ۔ نجی ہوائی کمپنیوں نے آسام اور دیگر شمال مشرتی ریاستوں کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔یاد رہے کہ مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے کا بل بھارتی ایوان بالا راجہ سبھا نے بھی 105کے مقابلے یں 125ووٹوں سے منظور کرلیا ہے۔ اس بل سے اب پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے بھارت آنے والے تمام شہریوں کو سوائے مسلمانوں کے شہریت ملنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ادھر کانگریس کے سینئر رکن اور سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے لوک سبھا میں تقریر کے دوران شہریت (ترمیمی ) بل کو پوری طرح سے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بل کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…