ہالینڈ میں شاتم رسول گریٹ ویلڈرز کے قتل کے منصوبے پر پاکستانی نوجوان کو بڑی سزا سنادی گئی

19  ‬‮نومبر‬‮  2019

ایمسٹر ڈیم(این این آئی)ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا عالمی مقابلہ انعقاد کرنے کا اعلان کرنے والے اسلام مخالف متعصب سیاستدان گریٹ ویلڈرز کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کرنے پر پاکستانی شہری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے

متنازع ترین اور اسلام دشمن سیاست دان گریٹ ویلڈرز کو قتل کرنے کی غرض سے فرانس سے ہالینڈ آنے والے 27 سالہ پاکستانی شہری جنید کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جنید کو ٹرین اسٹیشن سے گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ گریٹ ویلڈرز نے جنید کی دھمکی پر گستا خانہ خاکوں کا مقابلہ معطل کردیا تھا۔جنید نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پیغام بھی نشر کیا تھا جس میں گریٹ ویلڈر کو نہ صرف قتل کرنے کا عندیہ دیا تھا بلکہ مقامی مسلمانوں سے اس سلسلے میں مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔ جنید کی فیس بک پر شیئر کی گئی ویڈیو کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا تھا اور 14 ہزار بار شیئر کی گئی تھی۔پراسیکیوٹر کے مطابق جنید نے گریٹ ویلڈر کو قانون ساز ادارے میں گھس کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس پرعدالت نے جنید کی سزا کو 6 سال سے بڑھا کر 10 سال کردیا تاہم نہ تو پراسیکیوٹر نے اور نہ ہی عدالت نے واضح کیا کہ جنید نے قتل کا کونسا منصوبہ کب، کہاں اور کیسے تیار کیا تھا۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…