سعودی عرب میں طالب علم نے اپنے ساتھی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی شرورہ گورنری میں ایک مڈل سکول میں دو طلباء کے درمیان جھگڑے کے دوران ایک لڑکے نے چاقو کے وار کرکے دوسرے کو قتل کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ تعلیم نے اس افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات شروع کر دیں۔محکمہ تعلیم شرورہ نے ابوہریرہ پرائمری و مڈل سکول کی طرف سے بتایا گیا کہ ڈائریکٹر

ایجوکیشن نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک فوری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔صوبہ شرورہ میں محکمہ تعلیم کے ترجمان سالم الصعیری نے بتایا کہ دونوں طلبا مڈل کلاس میں زیر تعلیم تھے اور سکول کے صحن میں ان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تو ان میں سے ایک نے دوسرے پر چاقو سے کئی وار کیے۔انہوں نے کہا کہ سکول میں تشدد کے واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…