ایرانی رجیم اپنے عوام سے خوف زدہ ہے،امریکی محکمہ خارجہ

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

تہران /واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت نے کہاہے کہ ایرانی رجیم اپنے ہی عوام سے خوفزدہ ہے۔ ایرانی حکومت کی طرف سے اپنے ہی عوام پرغیرملکی ایجنٹ کا الزام عاید کرنا شرمناک ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مورگن اورٹاگوس نے واشنگٹن میں عر ب میڈیا سے کرتے ہوئے

ایرانی حکومت کے عوام کے خلاف ظالمانہ رویے کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت عوام سے خوف زدہ ہے۔ حکومت کی طرف سے عوام پر غیرملکی ایجنٹ ہونے کا الزام عاید کرنا اشتعال انگیز ہے۔امریکی حکومت کی خاتون ترجمان نے ایران میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا حق ہے۔ انہوں نے ایرانی حکومت کو کرپٹ اور ظالم قراردیا۔اورٹاگوس نے اعلان کیا کہ واشنگٹن ایران کی بدعنوان حکومت کی حالیہ ناانصافیوں پر احتجاج کرنے والے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے عوامی احتجاج کے دوران انٹرنیٹ بند کرنے کی کوشش کی بھی مذمت کی اور ایرانی رجیم پر زور دیاکہ وہ عوام کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پرپابندیوں سے باز رہے۔امریکی موقف کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ ایرانی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ان جیسے دوسرے لوگوں کے تعاون سے ہونے والے فسادات ایران کے لیے قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا ایرانی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ یہ منافقانہ یکجہتی ایرانی عوام کے ساتھ محبت اور خلوص کا اظہار نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے نام نہاد یکجہتی بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران کے عوام کو امریکی معاشی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…