مقبوضہ کشمیر میں جبر کے 103 روز امریکہ نے بھارت کو کیاحکم دے دیا ؟

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

سری نگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم اور جبر کوایک سو تین روز ہو گئے۔ امریکی کانگریس کے انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ وادی سے کرفیو ہٹانے اور مواصلاتی رابطے بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا، برطانیہ کے سابق سفیر نے بھی مسئلہ کشمیر کو فوری حل کرنے پر

زور دیا ہے۔انٹرنیشنل فورمز پر مسئلہ کشمیر کی گونج، اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر سر مارک لائل گرانٹ نے کہا ہے عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد کرے ورنہ مستقبل میں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔امریکی کانگریس کے انسانی حقوق کمیشن میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، امریکی کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے وادی سے پابندیاں اٹھانے اور صحافیوں کے داخلے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک سو تین روز ہونے کے باوجود مقبوضہ وادی جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، سری نگر سمیت تما م بڑے شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔بھارت کی پابندیوں اور سختیوں کے سامنے کشمیری قوم سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیں، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ معطل ہونے کی وجہ سے کشمیریوں کا ساری دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…