قطری حکومت کا عوامی اقدام، کھلے مقامات پر ایئرکنڈیشن کی تنصیب شروع،حیرت انگیزمنصوبہ تیار کرلیا

21  اکتوبر‬‮  2019

دوحا(آن لائن) قطر نے شدید گرمی میں عوام کی سہولت کے لیے کھلے مقامات پر ایئر کنڈیشن نصب کرنا شروع کردیے ہیں اور سڑکوں پربھی نیلا رنگ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بگڑتے موسمی حالات اور گرمی کی شدت میں ہر برس ہونے والے اضافے سے نمٹنے کے لئے قطری حکومت نے حکمت علمی تیار کرلی ہے۔دوحا حکومت فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے

جہاں غیر ملکیوں کو سہولت کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے وہیں سیاحوں اور اپنے شہریوں کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔موسم گرما کے دوران قطر میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے، جس سے شہری بے حال ہوجاتے ہیں، حکومت نے شہریوں کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے کھلے مقامات پر ایئر کنڈیشن نصب کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔اس سلسلے میں فٹ پاتھوں کے نیچے، شاپنگ مالز کے باہر اور دیگر عوامی مقامات پر ایئر کنڈیشن لگائے جارہے ہیں جبکہ درجہ حرارت معتدل رکھنے کیلئے سڑکوں پربھی نیلا رنگ کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔خیال رہے گزشتہ سال فٹبال میچ کے دوران شائقین کو جھلسا دینے والی گرمی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں ایئرکنڈیشن لگائے گئے تھے اور حکومت کے اس اقدام کو خوب پذیرائی ملی تھی، جس کے بعد اس منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیاواضح رہے دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ 2022 قطر میں منعقد ہونے جارہا ہے، قطر میں ہونے والے ایونٹ کے تمام میچز سردیوں میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو شدید گرمی سے محفوظ رکھا جائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…