امریکا کی پیشکش کے بعد ترکی نے کسے کچلنے کی سنگین دھمکی جاری کر دی

20  اکتوبر‬‮  2019

انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دھمکی دی ہے کہ شمال مشرقی شام میں امریکا اور تْرکی کے بفر زون کے قیام پراتفاق رائے پر کرد جنگجوئوں نیعمل درآمد کرتے ہوئے علاقہ خالی نہ کیا تو ترکی انہیں بری طرح کچل دیا۔اردوآن نے ایک تقریر میں کہا کہ اگر منگل کی شام تک کرد ملیشیا نے علاقہ خالی نہ کیا تو ہم لڑائی دوبارہ شروع کردیں گے۔ ہم یہ آپریشن وہیں سے شروع کریں گے جہاں ختم کیا تھا۔ادھر شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر مظلوم عبدی نے اے ایف پی کو ایک بیان میں ترکی پر الزام لگایا ہے کہ ترکی شمال مشرقی شام کے شہر راس العین سے کرد جنگجوؤں کی واپسی کو روک رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی فوجیوں، زخمیوں اور شہریوں کو راس العین سے انخلاء سے روکنیکی کوشش کر رہا ہے۔ اگر ہمیں گھر آ کرمارنے کی کوشش کی گئی تو ہم اپنے خلاف سازشوں کا جواب دیں گے۔ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ترکی اور امریکا کے درمیان ہمارے خلاف کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ادھر شامی ڈیموکریٹک فورسز کے میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر مصطفیٰ بالی نے ہفتے کی شام ایک ویڈیو شائع کی جس میں انقرہ کے وفادار مسلح دھڑوں میں سے ایک نے راس العین میں شامی ڈیموکریٹک فورس کے عناصر کو ذبح کرنے کی دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے۔ ترک نواز مسلح گروپ کا کہنا ہے کہ ہم تمہیں ذبح کرنے آ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…