بریگزٹ برطانیہ کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا

20  اکتوبر‬‮  2019

لندن (این این آئی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ میں تاخیر کے لیے یورپی یونین کو تحریری طور پر درخواست بھیج دی ہے۔ اس سے پہلے پارلیمان میں یورپی یونین سے انخلا میں توسیع کے حق میں قرارداد کی منظوری دی تھی تاہم وزیراعظم کی اس درخواست پر ان کے دستخط نہیں ہیں۔بریگزٹ برطانیہ کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا، وزیراعظم بورس جانسن نے برسلز سے تاخیر کے لیے باقاعدہ درخواست کر دی ہے تاہم وزیراعظم کی جانب سے لکھی گئی اس درخواست پر ان کے دستخط نہیں ہیں۔اس درخواست کے بعد بورس جانسن نے یورپی یونین

کو ایک اور خط بھی لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے خیال میں بریگزٹ میں تاخیر ایک غلطی ہو گی۔بریگزٹ میں تاخیر کی قرارداد دارالعوام کے آزاد رکن سر اولیور لیٹون نے پیش کی تھی اور پارلیمان کے 322 ارکان نے اس کی حمایت جبکہ 306 نے مخالفت کی تھی۔برطانیہ میں میڈیا سے لے کر عوام تک ہر ایک کے اعصاب پر سوار ہے تمام اخبارات میں اس حوالے سے شہ سرخیاں لگائی گئی ہیں جبکہ لندن میں ہزاروں افراد نے بریگزٹ کے خلاف مظاہرہ کیا، مئیر لندن صادق نے اس معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…