بھارت کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اس کے  غصے میں مسلمانوں کے ساتھ کیا، کیاجائیگا؟بھارتی سابق جج مارکنڈے کاٹیجو نے انتہائی تشویشناک دعویٰ کردیا

14  اکتوبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹیجو نے ایک بار پھر مودی سرکار کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مارکنڈے کاٹیجو نے کہا کہ خطرناک طوفان بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے مگر بھارتی عوام کی آنکھیں اور کان بند ہیں۔انہوں نے نریندر مودی کو ایک خالی دماغ کے جوکر سے تشبیح دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا بندہ جس کے دماغ میں صرف نفرت بھری ہوئی ہے اور جو لوگوں کو الگ الگ کرتب کرکے دکھاتا رہتا ہے وہ اس ملک کا سربراہ بنا بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ منانے کا کوئی جواز نہیں بنتا

جب ملکی آئین کو مکمل طور پر بگاڑ دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹیجو نے مودی سرکار کی اگلی چال بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو جرمنی میں یہودیوں کی طرح چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا۔جسٹس مرکنڈے کاٹیجو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی ناکامیوں اور خرابیوں سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے یہ حربے اختیار کرے گی کیونکہ بھارت کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اس کا غصہ مسلمانوں پر نکالا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…