برطانیہ میں میئر کا انتخاب،دوپاکستانی نژاد خواتین آمنے سامنے لیبر پارٹی کی شیڈو وزیر ناز شاہ اورمتوقع میئر سلمی یعقوب کے ایک دوسرے پر الزامات

7  اکتوبر‬‮  2019

لندن(این این آئی) برطانیہ میں ویسٹ مڈ لینڈز کیلئے میئر کے انتخاب کے معاملے میں دوپاکستانی نژاد خواتین آمنے سامنے آگئیں،میڈیارپورٹس کے مطابق لیبر پارٹی کی شیڈو وزیر ناز شاہ نے میئر کی متوقع امیدوار سلمی یعقوب پر الزام عائد کیا کہ وہ اس عہدے کیلئے موزوں نہیں ہیں، کیونکہ انھوں نے 2017 کے عام انتخابات کے دوران ان کے خلاف نفرت اوربرادری ازم کی بنیاد پر مہم چلائی تھی۔لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے نام ایک خط میں ناز شاہ نے مطالبہ کیا کہ سلمی یعقوب کو ویسٹ مڈلینڈز سے میئر کے امیدوار کے طورپر کھڑا ہونے کی اجازت نہ دی جائے، کیونکہ انھوں نے 2 سال قبل بریڈفورڈ ویسٹ میں

عام انتخابات کے دوران ان کے خلاف مہم چلائی تھی۔ادھربرمنگھم سے سابق کونسلر جارج گیلووے کی کالعدم ریسپیکٹ پارٹی کی رہنما سلمی یعقوب نے ناز شاہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ناز شاہ نے بریڈفورڈ ویسٹ سے ریسپیکٹ پارٹی کی امیدوار کے طورپر کھڑے ہونے پر ان کی جانب سے کی گئی معذرت قبول نہیں کی۔ناز شاہ کا خیال ہے کہ لیبر پارٹی کی این ای سی کو ویسٹ مڈ لینڈز سے کنزرویٹو پارٹی کے میئر اینڈی سٹریٹ کی جگہ لینے کیلئے لیبر پارٹی کے امیدوار کی دوڑ میں رکن پارلیمنٹ اور یونین لیڈر لیم بائرن کے مقابلے میں سلمی یعقوب کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…