افغانستان میں دھماکہ، 12افرادہلاک

15  ستمبر‬‮  2019

کابل (این این آئی )افغانستان میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور مشرقی صوبے کپیسا میں ایک بم دھماکے میں تین شہری ہلاک ہوگئے ادھر جنوبی صوبہ قندھار میں دو پولیس اہلکاروں نے ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرکے اپنے ہی نو ساتھی افسروں کو ہلاک کردیا ہے۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس اندرونی حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان نصرت رحیمی نے جاری ایک بیان میں کہاکہ افغانستان میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور مشرقی صوبے کپیسا میں ایک بم دھماکے میں تین شہری ہلاک ہوگئے ۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق بم دھماکا والی بال کے ایک میچ کے دوران میں ہوا اور اس میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔دوسری جانب افغان حکام کے مطابق جنوبی صوبہ قندھار میں دو پولیس اہلکاروں نے ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرکے اپنے ہی نو ساتھی افسروں کو ہلاک کردیا ۔افغان حکام کے مطابق ضلع شاہ ولی کوٹ میں جمعہ کی شب پولیس اہلکاروں پر یہ حملہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد دونوں حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس اندرونی حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…