طالبان سے مذاکرات کے لیے زیادہ بہتر راستے موجود ہیں،ٹرمپ

15  ستمبر‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے اور اب ان کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ مذاکرات کیسے بحال کیے جائیں؟غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر

جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی فوجی سمیت 12 افراد کا قتل کوئی اچھا خیال نہیں تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ مذاکرات کے لیے زیادہ بہتر راستے موجود ہیں۔امریکی صدر نے یہ پیغام ایک ایسے وقت میں جاری کیا کہ جب 28 ستمبر کو طے شدہ پروگرام کے تحت افغانستان میں صدارتی انتخابات ہونے ہیں۔ یہ انتخابات ماضی میں دو مرتبہ ملتوی ہو چکے ہیں۔عالمی سیاسی مبصرین کے مطابق افغان طالبان چونکہ ان صدارتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اس لیے ان کی ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جب کہ موجودہ افغان صدر اشرف غنی کی حتی الامکان کوشش ہوگی کہ وہ ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہوجائیں تاکہ ا?ئندہ پانچ سال مزید ان کا اقتدار برقراررہے۔افغان حکومت کی جانب سے اس بات کا واضح عندیہ دیا جا چکا ہے کہ پہلے صدارتی انتخابات ہوں گے اس کے بعد امن معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔افغان طالبان سے جاری مذاکراتی عمل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ازخود ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ افغان طالبان نے اسی ضمن میں گزشتہ دنوں روس کا دورہ کیا ہے جہاں امن مذاکرات کے حوالے سے ان کی گفتگو ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…