مقبوضہ کشمیر میں جو ہورہا ہے اس پر توجہ دینا ضروری ہے،امریکی رکن کانگریس

15  ستمبر‬‮  2019

کیلی فورنیا (این این آئی )امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہاہے کہ امریکا کی امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرجلد سماعت کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیامیں پاکستانی نڑاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب میں

ذیلی کمیٹی کے چیئرمین رکن کانگریس بریڈشرمین بھی شریک ہوئے جہاں انہوں نے کشمیری رہنماوں سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر بریڈ شرمین نے کہا کہ کشمیریوں کا اپنے عزیزوں سے رابطہ نہیں ہے، وہاں مریضوں کا علاج ممکن نہیں ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ بھارت خوراک، ادویات کی فراہمی اور کمیونی کیشن بحال کرے گا۔بریڈشرمین نے کہا کہ کشمیریوں نے بتایا ہے کہ وہاں اپوزیشن تک کو پابندیوں کا سامنا ہے۔ذیلی کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی مقبوضہ کشمیر پر سماعت یواین جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد ہوگی جس میں اعلیٰ حکام کی شرکت سے متعلق محکمہ خارجہ کے جواب کا انتظار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیے، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق کے مسائل پرتوجہ مرکوز رکھتا ہے۔بریڈشرمین نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو ہورہا ہے اس پر توجہ دینا ضروری ہے، ہماری فوری توجہ مقبوضہ کشمیر میں درپیش مسائل اور انسانی حقوق پر ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی سماعت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پردنیا کی توجہ دلانیکی کوششوں کا حصہ ہے اور سماعت کے وقت تک حالات بہتر نہ ہوئے تو صورتحال بدترین ہوسکتی ہے۔بریڈشرمین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تمام امریکیوں کو بھی تشویش ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…