متحدہ عرب امارات کا ملٹری آپریشن، چھ فوجی اہلکار جاں بحق

14  ستمبر‬‮  2019

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے چھ فوجی اہلکار ملٹری آپریشن کے دوران فوجی گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یہ واضح نہیں کیا کہ فوجی اہلکار یمن میں جاں بحق ہوئے یا کسی اور علاقے میں

ہونے والے تصادم میں جان کی بازی ہار گئے۔ اماراتی فوجی جوان ملٹری آپریشن کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ گاڑیوں کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔خیال رہے متحدہ عرب امارات یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں سعودی اتحاد کا رکن ملک ہے۔اس سے قبل ابو ظہبی نے جولائی میں یمن میں فوجیوں کی کمی کا اعلان کیا تھا جس کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں نقصانات کو محدود کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور دیگر اتحادیوں نے یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان جاری تنازع میں مارچ 2015 میں مداخلت شروع کی تھی تاکہ حوثی باغیوں کو شکست دے کر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو بحال کیا جاسکے۔یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان جاری جنگ میں گزشتہ چار برس کے دوران ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے متعدد مرتبہ یمن میں انسانی بحران پیدا ہونے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جنگی صورت حال کے باعث ملک میں قحط اور وبائی امراض پھیلنے کا سنگین خطرہ لاحق ہے۔واضح رہے کہ یمن کے گنجان آباد شہر حدیدہ میں گزشتہ برس جھڑپوں میں تیزی آئی تھی اور اکتوبر 2018 میں صرف ایک ماہ کے دوران کم ازکم 600 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…