طالبان کو بدترین طریقے سے نشانہ بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

12  ستمبر‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ طالبان کو بدترین طریقے سے ایسا نشانہ بنائیں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار دنوں میں امریکی فورسز نے دشمن کو ایسا بدترین نشانہ بنایا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا تھا اور اس کو جاری رکھیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نشانے بنانے کی نوعیت کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ اس کے لیے گزشتہ ہفتے افغانستان میں ایک حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت کے

ردعمل میں طالبان سے مذاکرات منسوخی کے بعد حکم دیا گیا تھا۔امریکا میں دوبارہ کبھی حملے کی صورت میں انتہاپسندوں کو خبردار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی وجہ سے وہ ہمارے ملک میں واپس آگئے تو پھر وہ جہاں کہیں بھی ہوں گے ہم وہاں پہنچ جائیں گے اور طاقت استعمال کریں گے۔پینٹا گون میں اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسی طاقت استعمال کریں گے جو امریکا نے پہلے کبھی استعمال نہیں کی ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ میں صرف جوہری طاقت کے حوالے سے بات نہیں کررہا ہوں، انہوں نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا جو کچھ ان کے ساتھ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…