طب کی دنیا میں معجزہ ہو گیا، مردہ خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دے دیا

11  ستمبر‬‮  2019

پراگ (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک چیک جمہوریہ میں طبی معجزہ سامنے آیا ہے، ایک مردہ خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دے دیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے خاتون کومے میں تھیں اور ڈاکٹروں نے بچی کی پیدائش کو بے مثال طبی معجزے کا نام دیا ہے، رپورٹ کے مطابق چیک جمہوریہ کے شہر برنو میں مذکورہ بچی کی پیدائش یونیورسٹی کلینک میں ہوئی۔ بچی کی والدہ کو ذہنی طور پر مردہ ہونے کے باوجود ڈاکٹروں نے مشینوں کے ذریعے

جسم کے اہم اعضاء کی کارکردگی کو معمول کے مطابق رکھا ہوا تھا کہ کسی طرح اس بچی کی جان کو محفوظ رکھا جا سکے، ترجمان ہسپتال نے بچی کی صحت کے بارے بتایا کہ اس کی صحت اچھی ہے اور وہ ٹھیک ٹھاک ہے، بچی کی پیدائش کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مثال دنیا میں موجود نہیں، بچی کی پیدائش گزشتہ ماہ ایک سیزیرئین آپریشن سے ہوئی اور اس وقت اس کا وزن 2.1 کلو گرام تھا، غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت بچی اپنے والد کے پاس ہے اور عام نومولود بچی کی طرح اس کی دیکھ بھال جاری ہے، ڈاکٹروں کی طرف سے بچی کی پیدائش کے بعد اس کی والدہ کو مصنوعی طور پر زندہ رکھنے والی مشینیں بند کر دی گئی ہیں، اس خاتون کو ذہنی طور پر مردہ ہونے کے باوجود صرف اس لئے لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا کہ بچی کی جان بچائی جا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بچی کو جنم دینے والی 27 سالہ خاتون کی حمل کے سولہویں ہفتے کے دوران دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی، اس کا شوہر ایک پولیس والا ہے جو کچھ ماہ قبل ڈیوٹی سے واپس آیا تو اس نے اپنی بیوی کو بیڈ روم میں فرش پر بے ہوش دیکھا، رپورٹ کے مطابق ہسپتال لے جاتے ہوئے دماغ میں اندرونی طور پر خون بہتے رہنے سے اس خاتون کا انتقال ہو چکا تھا۔اس طرح ایک مردہ خاتون کا صحت مند بچی کو جنم دینا کسی معجزے سے کم نہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…