فرانسیسی  صدر نے  ایرانی وزیر خارجہ کی آمد سے قبل منظوری لی تھی، ٹرمپ کا دعویٰ،حیرت انگیز انکشافات

26  اگست‬‮  2019

پیرس(  آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی جی -7 سربراہی اجلاس میں آمد کو خوش آمدید کہتے ہیں،ان کی عزت بھی کرتے ہیں، وہ ایک مضبوط ایران دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔امریکی صدر نے جی-7 سربراہی اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ فرانس کے صدر نے ایرانی وزیرخارجہ کی آمد سے قبل ان سے اس اقدام کی منظوری لی تھی۔

عالمی سیاسی مبصرین کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان سرد مہری کی برف پگھلی ہے یا نہیں؟ کیونکہ جواد ظریف کی کسی بھی امریکی عہدیدار سے بات چیت نہیں ہوئی ہے لیکن امریکی صدر کا یہ دعوی کہ ایران کے وزیرخارجہ کی آمد ان کی مرضی سے ہوئی ہے اس بات کا عندیہ ضرور دے رہی ہے کہ کچھ بات چیت کا آغاز ضرور ہوا ہے خواہ وہ پس پردہ ہی کیوں نہ ہو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے نہیں ملے کیونکہ یہ قبل از وقت ہوتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی حکومت کی تبدیلی کے وہ خواہاں نہیں ہیں لیکن جس طرح ایرانیوں کو زندگی گزارنے پہ مجبور کیا جا رہا ہے وہ بھی نا قابل قبول ہے۔ دوسری جانب  ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے وزیرخارجہ کے دورہ فرانس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ازخود  کسی بھی بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ اس بحرانی کیفیت سے نکلا جا سکے جو امریکہ کی جوہری معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی کے باعث پیدا ہوا ہے۔ایران کے صدر  کا کہنا تھا کہ  اگر انہیں یہ معلوم ہو کہ کوئی شخص ان کے ملک ایران کو درپیش مشکلات سے نکالنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے اور وہ ہماری ترقی کا خواہاں ہے تو وہ اس سے ملنے کا موقع قطعی ضائع نہیں کریں گے۔ امریکی صدر نے جی-7 سربراہی اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ فرانس کے صدر نے ایرانی وزیرخارجہ کی آمد سے قبل ان سے اس اقدام کی منظوری لی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…